بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی میں امن کیسے قائم ہوا؟”سائیں “ کابڑادعویٰ ۔۔بات تو سچ ہے مگر۔۔۔!

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کامیاب جارہی ہے ۔30 سالوں میں اتنا امن قائم نہیں ہوا جتنا پیپلز پارٹی کی حکومت نے کیا ہے 80 فیصد دہشت گردی ختم ہوگئی ہے ۔اغوا، لوٹ مار، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں واضح کمی ہوئی ہے۔سابق دور میں سندھ میں دو آئی جی مقرر ہوتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائی اسکول خیرپور میں سندھ حکومت کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بک فاﺅنڈیشن گروپ کے تعاون سے اسکول کی مرمت اور بحالی اور اسکول میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا افتتاح کرنے کے بعد ماہرین تعلیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ناز پائلٹ ہائی اسکول کو معیار تعلیم دیکھ کر پیر الٰہی بخش نے اپنے بچوں کو ناز پائلٹ ہائی اسکول میں داخل کرایا تھا اساتذہ کو چایئے کہ وہ ناز اسکول کے معیار تعلیم کو اسی سطح پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں سندھ حکومت نے ناز پائلٹ ہائی اسکول کے تعلیمی ماحول کو بہتر کیا ہے اب اساتذہ اور ماہرین کو چاہیے کہ وہ اس کو اوون کریں اس کی ترقی اور تعلیم میں اپنی توجہ مرکوز کریں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہائیر ایجوکیشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ عمارت خوبصورت بن گئی ہے استاد محنت اور عزت کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کریں تاکہ ناز ہائی اسکول کا نام روشن ہوانہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہر ضلع میں کیڈٹ کالج ہونا چاہیے سندھ حکومت تعلیم اور صحت پر سنجیدگی کے ساتھ خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو معیار زندگی اور صحت مند ماحول میسر آسکے دریں اثناءوزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے کرنل شاہ ہاسٹل میں قائم پاک ترک اسکول کی بحالی کا افتتاح کیا اس موقع پر پاک ترک اسکول کے پرنسپل احمد کایا نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو اسکول کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی جبکہ پاک ترک اسکول کے پرنسپل کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خصوصی تبرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…