لاہور(نیوزوڈیسک) پنجاب حکومت نے ترکی کی مظاہرین پر قابو پانے والی روئٹ پولیس کی طرزپر خصوصی پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس یونٹ کے قیام کے لیے ترک پولیس کے تجربے سے استفادہ کریں گے جہاں روئٹ پولیس یونٹ کے افسروں اوراہل کاروں کا علیحدہ یونیفارم ہوگا ۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ترکی کے نیشنل پولیس کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں آئی جی پنجاب، سیکرٹری داخلہ اورایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب حکومت کا استنبول روئٹ پولیس یونٹ کی طرزپرمظاہرین سے نمٹنے کےلیے خصوصی پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولیس یونٹ کے قیام کے لیے ترک پولیس کے تجربے سے استفادہ کریں گے جہاں روئٹ پولیس یونٹ کے افسروں اوراہل کاروں کا علیحدہ یونیفارم ہوگا جب کہ ترک وفد نے کہا کہ ترکی کی نیشنل پولیس کے حکام روئٹ پولیس یونٹ کے قیام میں تعاون فراہم کریں گے تاہم ڈالفن فورس کی تربیت کا کام جلد مکمل ہوجائے گا۔