لاہور (اےن اےن آئی )اب کس بات کی کمی رہ گئی تھی؟ لاہور ایئرپورٹ پر وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،پاکستان کے اہم ترین شہرکے علامہ اقبال انٹر نےشنل اےئر پورٹ پر بجلی کی بندش کے بعد متبادل نظام بھی جواب دے گیا جس سے اےئرپورٹ کا سارا سسٹم جام ہوکر رہ گیا ۔دنیابھرمیں جگ ہنسائی، بتایا گیاہے کہ لاہوراےئر پورٹ پر لےسکوکی سپلائی مےں مسئلہ ہونے کی وجہ سے اچانک بجلی بند ہو گئی جوکہ تقرےبا ڈےڑھ گھنٹہ بجلی بند رہی ۔ انتظامیہ کی طرف سے متبادل نظام کے طور پر جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی تاہم کچھ ہی دیر میں وہ بھی جواب دے گئے ۔بجلی کا نظام معطل ہونے سے اےئرپور ٹ کے آمد وروانگی لاﺅنجز مےں رش لگ گےا اور تلاشی لےنے ولاسسٹم بھی بند ہوگےا۔ پر اےئرپورٹ عملہ آنے اور جانے والے مسافروں اوران کے سامان کی سکےنگ سسٹم کی بجائے مینول تلاشی لےتے رہے ۔بجلی بحال ہونے پر ائیر پورٹ انتظامیہ نے سکھ کا سانس لیا ۔