پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اندرہلچل،اہم رہنما نے ساتھیوں کے ہمراہ الائنس کے قیام کا اعلان کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد خان نے انٹر ا پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کےلئے پی ٹی آئی ورکرز الائنس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں سٹیٹس کو ٹولے کو شکست دینے کے لئے بھرپور ممبر سازی کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں حامد خان،محمد خا مدنی ، امین ذکی ،احمد اویس ایڈووکیٹ،خلیل الرحمن کاکڑ،میجر (ر) خلیل الرحمن، ملک ندیم ،میجر (ر) حبیب احمد ، سجاد حیدر سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی مےں مخلص اور اےماندار قےادت کو سامنے لانے کےلئے شفاف پارٹی انتخابات ناگزےر ہے ۔اس موقع پر حامد خان نے اپنے ساتھےوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف ورکرز الائنس کااعلان کےا جو پارٹی مےں موجود اکثرےتی مخلص ورکروں کا نمائندہ اتحادہوگا اور پارٹی مےں موجود بہتردھڑوں کو بھی ساتھ ملاےا جائے گا۔ انہوںنے مزےد کہاکہ پی ٹی آئی وکررز الائنس پورے ملک سے پارٹی کارکنوں کو انتخابات لڑواکر دےانتدار قےادت سامنے لائے گا جو پاکستان مےں اصل تبدےلی کے علمبردار ہونگے ۔پارٹی کے سینئر رہنما امین ذکی نے کہا کہ پی ٹی آئی وکرر الائنس پی ٹی آئی کے اکثرےتی لوگوں کی آواز کی دل کی آواز ہے لہٰذاپی ٹی آئی کی خواتےن ،نوجوان ، لےبر اور دےگر ورکرز کو قےادت مےں لاےا جائے گا ۔ اجلاس مےں پی ٹی آئی وکررز الائنس کی طرف سے ممکنہ امےدوار برائے صدر پنجاب ڈاکٹرمحمد حامد خان مدنی نے کہاکہ ہم نے اےک طوےل جد وجہد کی ہے اورملک مےں حقےقی تبدےلی کے لئے تحرےک انصاف کے حقیقی کارکنوں نے قربانےاں دی ہےں وقت آگےا ہے کہ کٹھن جدوجہد کے ذرےعے تحرےک انصاف نے جو کارکن تیار کئے تھے انہیںسامنے لایا جائے ۔اجلاس مےں مشترکہ طور پر طے پاےا کہ ہرضلع مےںبھرپور ممبر شپ کی جائے گی اور پی ٹی آئی ورکرز الائنس کے امےدوار کوکامےاب بنانے کےلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔ اجلاس میں عمران خان سے قرار داد کے ذرےعے مطالبہ کےا گےا کہ سابق پارٹی انتخابات مےں جو ے ضابطگےاں اور دھاندلی ہوئی جسکی نشاندہی جسٹس (ر)وجےہہ الدےن احمد نے کی اس طرح کی بے ضابطگےاں دوبارہ نہ ہونے پائےں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں دھاندلی کی پےداوار نااہل قےادت کی وجہ سے پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…