پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بدمعاشی کی کوشش کی گئی تو پھر جنازے اٹھیں گے ،آزادکشمیرمیں وفاق کیخلاف اعلان پرکھلبلی مچ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد/گڑھی دوپٹہ(این این آئی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ اگر آزادکشمیر میں بدمعاشی کی کوشش کی گئی تو پھر یہاں سے جنازے اٹھیں گے ،برجیس طاہر ،پرویز رشید ،آصف کرمانی سمیت کسی کی بدمعاشی کو تسلیم نہیںکرتے ،آزادکشمیر میں اگر عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ،آزادکشمیر میں الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے ،ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے ،آزادکشمیر کے فنڈز روک کر وفاقی وزرا ءکیا پیغام دینا چاہتے ہیں ،کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی حکومت بنائیں گے ،لیپہ ٹنل کو مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی قیادت نے رکوایا ،پیپلز پارٹی نے مارشل لاءدور کا مقابلہ کیا ہے معافی نامے جمع کروا کر بیرون ملک بھاگ جانے والے کیا مقابلہ کریں گے ،ہم گڑھی خدا بخش کے مجاور ہیں اور قربانیاں ہمارا مشغلہ ہے،آزادکشمیر میں جتنی تعمیروترقی پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی ،سابقہ حکمرانوں کے پاس بھی یہی بجٹ تھا ،انہوں نے اپنے دور میں یہ منصوبے کیوں نہیں دیئے ،شہید منیر اعوان نے غریب کو بولنے کا ڈھنگ سکھایا ،ان کی وفات خطہ کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،میرا وعدہ ہے کہ منیر اعوان مرحوم کے فرزند کو رواں ہفتے ہی ایڈجسٹ کیا جائے گا ،ہائی سکول اعوان پٹی کو تھانیدار افسر اعوان کے نام منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اعوان پٹی میں سابق ممبر قانون ساز اسمبلی منیر اعوان مرحوم کی 13ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ کی صدارت شیر زمان ایڈووکیٹ اور تھانیدار افسر اعوان نے کی ،جلسہ سے مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید ،وزیر زراعت سید بازل علی نقوی ،سابق وزیر حکومت دیوان علی چغتائی ،محمد حنیف اعوان ،صاحبزادہ اشفاق ظفر ،عارف مغل ،شیر زمان اعوان ،قاضی شاہد حمید ،تھانیدار افسر اعوان ،محمد الیاس اعوان ،شوکت جاوید میر ،مشتاق احمد جنجوعہ ،اظہر منیر اعوان ،سید مجاز شاہ ،شائق گیلانی ،طارق گیلانی ،راجہ سعد،ملک عبدالحئی ،مسعود اعوان ،راجہ فرید ،نذیر انجم ،چوہدری وقار نذیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ،وزیراعظم اور وزراءکا اعوان پٹی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،برسی کی تقریب میں آزادکشمیر بھر سے سیاسی کارکنان نے شرکت کی ،اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں سابق ممبر اسمبلی منیر اعوان مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…