کراچی(نیوزڈیسک)تھرپارکر کے بھوک اور افلاس سے دم توڑتے بچوں کو بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض کی جانب سے مفت علاج اور بحریہ دسترخوان قائم کرکے مفت کھانا بھی دیا جائے گا۔انچارج ریلیف آپریشن بحریہ ٹاﺅن بریگیڈیئر(ر)طاہر بٹ کے مطابق تھر پارکر میں بچوں کی اموات کے معاملے پر بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض نے اسلام آباد اور لاہور سے میڈیکل یونٹ تھرپارکر روانہ کر دئے ہیں۔تھرپار کر کے دیہی اورشہری علاقوں میں مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اور مختلف علاقوں میں بحریہ دسترخوان قائم کرکےمفت کھانا بھی دیا جائے گا۔