لاہور(نیوز ڈیسک) کاہنہ میں صرف دو سوروپے کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے کے ورثا نے جنرل ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا ہے۔ کاہنہ میں انسانی زندگی کی قیمت صرف دو سو روپے رہ گئی ، نشتر کالونی کی سبزی منڈی میں آڑھتیوں میں دو سو روپے کے لین دین پر جھگڑا ہوا ، ایک گروپ کے مشتعل افراد نے لوگوں پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ایک زخمی جاوید دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر مقتول جاوید کے ورثا ء4 اور اہل علاقہ جنرل ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے فیروز پور روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔ مشتعل افراد نے میٹرو بس کو بھی روک دیا اور سائیکل ریلی کے شرکاء4 کا راستہ بھی روک دیا ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مذاکرات کے بعد عارضی طور پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا تاہم کچھ دیر کے بعد مشتعل افراد نے دوبارہ سڑک بلاک کردی جس سے ٹریفک جام ہو کر رہ گیا