اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ممالک جانے والوں کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے نادرا کے سادہ کاغذات کی تصدیق سے انکارکر دیا ہے۔ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نادرا کی طرف سے واٹر مارک والے کاغذات جاری نہیں کئے جا رہے اور صرف سادہ کاغذات جاری کئے جا رہے ہیں لیکن وزارت خارجہ سادہ کاغذات کی تصدیق نہیں کر رہی جس سے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔