اسلام آباد(نیوزڈیسک)سری لنکا،نائیجیریاکے بعدایک آذربائیجان نے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر اور مشتاق طیاروں سمیت دفاعی سازو سامان میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور نائیجیریا نے پاکستان سے دفاعی سازو سامان خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی دفاعی حکام کے مطابق آذربائیجان جلد پاکستان کے دفاعی سازو سامان کے جلد خریدار بننے جارہا ہے ۔ آذربائیجان نے پاکستان کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیارے شامل ہیں اوردونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔