اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے ، یہ منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے اور پاکستان کے عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی لائےگا، ہفتہ کو چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اپنے رابطوں کو مضبوط بنائینگی اور منصوبے کے حوالے سے سازگار ماحول قائم کرنے کیلئے اپنے اختلافات مناسب طریقے سے حل کر لیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر دونوں ممالک میں اتفاق رائے موجود ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اقتصادی راہداری منصوبے کی فعال طور پر تعمیر کی غرض سے پاکستان کےساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔ترجمان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے اور یہ پاکستانی عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی لائیگا۔جبکہ وفاقی حکومت کے بارے میں اقتصادی راہدداری میں اپوزیشن جماعتوں کوکئی تحفظات ہیں ۔ اقتصادی راہداری بارے چین کاایسااعلان جوحکومت