کراچی (نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا دو سو روپے مہنگا کردیا گیاآل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداو شمار کے مطابق بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث فی تولہ سونا پینتالیس ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اڑتیس ہزار چھ سو ستاون روپے ریکارڈ کی گئی۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کمی سے ایک ہزار ستاونوے ڈالر تک ریکارڈ کی گئی۔ جکہ ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ چھ سو پینسٹھ روپے کی سطح پر برقرار ہے۔