جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی پہلی رہائش گاہ دریافت

datetime 9  جنوری‬‮  2016 |

لاہور ( نیوزڈیسک) شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی پہلی رہائش دریافت۔گورنمنٹ کالج (یونیورسٹی) لاہور کے بورڈنگ ہاﺅس کا وہ کمرہ جہاں علامہ اقبال نے 1895ءسے 1900ءتک اپنے زمانہ طالبعلمی کے یاد گار لمحات گزارے آج بھی اپنی اصل حالت میں محفوظ ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اورعلامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال نے کمرے کا افتتاح کیا۔تاریخی دستاویزات سے یہ بات تو عیاں تھی کہ علامہ اقبال گورنمنٹ کالج کے بورڈنگ ہاﺅس جواب اقبال ہاسٹل کہلاتا ہے میں رہائش پذیر رہے،لیکن کوئی مستند شہادت یا دستاویزاتی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے تقریباََ 120سال گزر جانے کے باوجود ان کے بورڈنگ ہاﺅس میں اصل کمرے کا تعین نہ ہوسکا تھا۔علامہ اقبال کے بیٹے جسٹس جاوید اقبال نے بھی اپنی وفات سے قبل اس خواہش کا اظہا رکیا تھا کہ گورنمنٹ کالج کے بورڈنگ ہاﺅس میں علامہ اقبال کے اصل کمرے کا تعین کیا جائے،چنانچہ اس اہم تحقیق کے لیئے جی سی یو وائس چانسلر نے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی ،ڈاکٹر خورشید رضوی اورجرمنی سے اقبالیات میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی پر مشتمل 3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،جس نے طویل تحقیق کے بعد علامہ اقبال کے کمرے کا تعین کیا۔ڈاکٹر خورشید رضوی کے مطابق غلام بِھک نیرنگ نے انتہائی عمدہ اور تفصیلی انداز میں علامہ اقبال کے کمرے کے محلِ وقوع کا ذکر کیا ہے کہ اس میں کوئی بھی ابہام باقی نہیں رہتا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ کمرہ پچھلے تقریباََ120برس سے اپنی اصل حالت میں موجودہے اور اس میں ایک اینٹ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی،جبکہ اس کمرے میں فرنیچر بھی اُ سی دور کا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ یہ کمرہ پوزیشن ہولڈرز کو الاٹ کیا جائے گا،کمرے میں علامہ اقبال کی زمانہ طالبعلمی میں لکھی گئی نظموں کی فہرست، غلام بِھک نیرنگ کا مضمون اور اقبال کی نظموں کے مسودات آویزں کیئے گئے ہیں۔اس موقع پر منیب اقبال کا کہنا تھا کہ یہ کمرہ علامہ اقبال کی لاہورمیں پہلی رہائش گاہ تھی اور اس کی دریافت ان کے والد صاحب کی بھی خواہش تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم قومی فریضہ تھا جو اس بورڈنگ ہاﺅس کی 125سالہ تقریبات کے موقع پر مکمل ہوا۔ڈاکٹر خورشید رضوی کا کہنا تھا کہ قدرت بعض اوقات کچھ چیزوں کو اچھے وقت کے لیئے پوشیدہ رکھتی ہے اس بورڈنگ ہاﺅس کی125سالہ تقریبات پر غلام بِھک نیرنگ کے مضمون سے علامہ اقبال کے کمرے کا دریافت ہونا بھی ایسا ہی ایک عمل ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…