فیصل آباد(نیوزڈیسک) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ ایک بار پھر وزیرمملکت عابدشیرعلی کے والد شیرعلی پرسنگین الزام لگادیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں جھال پل کے قریب ایک سو بتیس کے وی گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں چوہدری شیر علی خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے۔ رانا ثناء اللہ سے ناراضی کے سوال پر ہنس پڑے۔ مذاق کے بعد چوہدری شیر علی نے وزیر قانون پنجاب پر لگائے الزامات۔ رانا ثناء اللہ قانون شکن ہیں۔ پہلے 20 افراد کے قتل کا الزام تھا اب 21 کا ہے رانا عاطف کا قتل بھی رانا ثنا اللہ نے کرایا۔ چوہدری شیر علی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد کے مئیر کا فیصلہ لاہور سے نہیں ہو گا۔ چوہدری شیر علی کے الزامات پر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فضول باتوں کا وقت نہیں ہے۔