پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیانے کام کردکھایا،پریشانی میں مبتلاماں کے جگرگوشے کامعاملہ حل ہوگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )غربت کی ماری ماں نے اپنے ایک بیمار بچے کا علاج کرانے کیلئے دوسرے کو فروخت کے لئے پیش کر دیا ،میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ صحت کو ترس آ گیا ،بچے کو میو ہسپتال میں داخل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا۔سمن آباد کی رہائشی خاتون عائشہ نور بیمار بیٹے کے علاج کےلئے دوسرے بیٹے کو فروخت کرنے کا کتبہ اٹھائے پریس کلب کے باہر پہنچی تھی ۔خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند معذور ہے جبکہ اس کا بڑا بیٹا طیب بھی ہیپاٹائٹس کے مر ض میں مبتلا ہے ۔ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے اور دوسرے کے گھروں میں کام کاج کر کے اپنے گھر کا نظام چلاتی ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ خاوند کے ساتھ اپنے بیمار بیٹے کا بھی علاج کرا سکے اس لئے اپنے دو سالہ بیٹے عبدالرحمان کو فروخت کے لیے پیش کرنے کیلئے آئی ہوں۔عائشہ نے روتے ہوئے بتایا کہ حکمرانوں،سیاستدانوں اورسماجی اداروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہے اور اس کے بعد اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئی ہے ۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ صحت کو ترس آ گیا ہے جس نے ایم ایس میو ہسپتال کوٹیلیفون کر کے احکاما ت جاری کئے ۔ بچے اور اسکی والدہ کو ایمبو لینس کے ذریعے پریس کلب کے باہر سے میو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے ابتدائی ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج معالجہ شروع کر دیا ہے ۔ محکمہ صحت نے بچے کے تمام علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر اور خصوصی سٹاف بھی تعینات کر دیا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…