لاہور( نیوز ڈیسک)نا معلوم چورنماز جمعہ کی ادائیگی کےلئے جانے والی تین ممتاز کاروباری شخصیات کے نامور برانڈز کے ہزاروں روپے مالیت کے جوتے اٹھا کر لے گیا ، تینوں شخصیات نے جوتے چور کی اطلاع دینے یا جوتے واپس کرنے کی صورت میں ہزاروں روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید ،، فارما انڈسٹری کی ممتاز شخصیت خواجہ شاہ زیب اکرم اورفلور انڈسٹری سے وابستہ جبار خالد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد گئے تھے کہ اس دوران نا معلوم چور تینوں شخصیات کے نامور برانڈز کے ہزاروں روپے مالیت کے جوتے اٹھا کر لے گیا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد کافی دیر تک تلاش میں ناکامی کے بعد ہزاروں روپے مالیت کے جوتے پہن کر جانے والی تینوں شخصیات مسجد سے پلاسٹک کے جوتے پہن کر واپس لاہور چیمبر پہنچیں۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں شخصیات نے چور کی اطلاع دینے یا چور کی طرف سے جوتے واپس کرنے کی صورت میں ہزاروں روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ ممتاز شخصیات کی جوتے چوری کی خبر لاہور چیمبر میں موضوع بحث رہی جس سے ماحول کشت زعفران بنا رہا۔
مسجد سے 3 ممتاز کاروباری شخصیات کے جو تے چوری، واپسی پر انعام کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ



















































