لندن(نیوزڈیسک)برطانوی حکومت نے پاکستان سے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست کردی گئی ہے۔عمران فاروق قتل کیس میں یہ اہم پیش رفت عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ کے عدالت میں بیان کے بعد ہوئی ہے۔