لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران حاملہ خاتون کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، شوہر ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا ، اس نے اپنی بیوی کو راستے سے ہٹانے کا گھناونا قدم کیوں اٹھایا۔لاہور کی سندر داس روڈ ایک ہفتے پہلے ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ، اسپتال میںآپریشن کے ذریعے بچی کو بچا لیا گیا تاہم 2 روز بعد وہ بھی دم توڑ گئی۔اس دوہرے قتل کا مدعی مقتولہ کا شوہر عثمان بنا، سی آئی اے پولیس نے انکوائری کی تو شواہد مشکوک نکلے، عثمان کے بیانات میں تضاد پر پولیس نے حراست میں لیا تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔سی سی پی امین وینس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی اور بیٹی کے قاتل نےاس انتہائی اقدام کی وجہ زبردستی کی شادی قرار دیاہے، اس کا کہنا تھا کہ وہ مقتولہ آمنہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا، والدین نے زبردستی کی،دوسری شادی کے لیے آمنہ کو راستے سے ہٹایا۔ پولیس نے ملزم عثمان کے خلاف چالان مکمل کر لیا ہے جسے کل عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔