لاہور(نیوزڈیسک)سابق صدر مملکت آصف زرداری کابطور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نوٹیفکیشن جاری کر اس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کر دی گئی ۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا ۔ پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھی ارسال کر دی ہے ۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے 27دسمبر کو متفقہ طور پر اس عہدے کے لئے آصف علی زرداری کا نام دیا تھا۔