پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بڑے سکینڈل میںسابق آرمی چیف کے بھائی کا نام بھی شامل

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ڈی ایچ اے لاہور میں کرپشن مافیا نے شہدا کے پلاٹوں سمیت عوام کے 17 ارب روپے ہڑپ لیے جب کہ اسکینڈل میں حماد ارشد کے ساتھ سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی کے بھائی کامران کیانی اور حماد ارشد نے ڈی ایچ اے لاہور کو شہدا کی زمینیں خریدنے کے لیے 2009 میں اپنی خدمات پیش کیں اور 25 ہزار کے بجائے صرف 13 ہزار کنال کی زمین خریدی گئی جس میں شہدا کے پلاٹ سمیت عوام کے 17 ارب روپے کا فراڈ کیا گیا لیکن 6 سال گزرنے کے بعد بھی شہدا کے خاندان اور عوام زمینوں سے محروم ہیں۔نیب نے فوجی شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں سے فراڈ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا ہے اور حماد ارشد کو اربوں کے فراڈ کے الزام میں حراست میں لے کر احتساب عدالت میں پیش کرکے ملزم ایک روزہ ریمانڈ بھی لے لیا ہے۔ نیب نے کامران کیانی کی کمپنی اور حماد ارشد کی کمپنی سے منسلک لوگوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی ہیں جب کہ تحقیقات کے لیے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں اور ساتھ ہی ملزمان کے اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرپٹ مافیا کے کچھ گروپ ڈی ایچ اے اسلام آباد میں کرپشن میں بھی ملوث ہے جس کی تحقیقات نیب کررہا ہے۔واضح رہے ڈی ایچ اے لاہور منصوبے میں شہدا کے 14 ہزار 600 اور عوام کے 11 ہزار 715 پلاٹس ہیں جو اب تک ان کو نہیں مل سکے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…