کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کو34ملکی اسلامی اتحادمیں شامل ہونے نہیں دیںگے،پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے اعلان نے ہلچل مچادی،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کو 34 ملکی اتحاد میں اتنی آسانی سے شامل نہیں ہونے دیں گے۔عزیزآباد میں خواتین کنونشن سے خطاب میں فاروق ستارکا کہنا تھاکہ داعش اور طالبان کو کسی ملک میں جانے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی، تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں عالمی امن کوخطرہ لاحق ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی دی تھی مگر اِس وقت پاکستان کو مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا جارہا ہے۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کو ہر فرقے اور مختلف زبانیں بولنے والوں نے ووٹ دیا۔