اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب اورایران کے سفیروں سے ہنگامی ملاقات،عمران خان تفصیلات سامنے لے آئے،ایران بارے اہم مطالبہ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فریق بننے کے بجائے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان میں تعینات سعودی عرب اور ایران کے سفراء سے الگ الگ ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں عمران خان نے بتایا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں ایک دوسرے کو تنازع کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی کی کشیدگی پر حکومت مو¿قف واضح کرے۔ پاکستان کسی کی پراکسی جنگ میں شریک نہ ہو۔ 34 ممالک کے اتحاد پر ایران کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی بڑھی تو پاکستان میں بھی فرقہ واریت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کپتان نے کہا نواز شریف کے بھارتی دوست جندال نے پٹھان کوٹ واقعہ کا الزام پاکستانی خفیہ اداروں پر لگایا ایسے دوست سے تو دشمن بہتر۔ عمران خان نے پٹھان کوٹ حملہ کو پاک بھارت مذاکرات کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
سعودی عرب اورایران کے سفیروں سے ہنگامی ملاقات کے بعد عمران خان کاایران بارے بہترین مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا



















































