اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پھٹان کوٹ کاواقعہ بھارتی خفیہ ادارے رانے خود کرایا،خیبر پختونوا اور بلوچستان کے کئی سیاستدان بھارتی فنڈنگ حاصل کرتےہیں، ثبوت موجود ہیں۔بحثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پھٹان کوٹ واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاک بھارت تعلقات ختم کرانے کیلئے کرایا گیا، پٹھان کوٹ واقعہ بھارتی خفیہ ادارے را نے خود کرا یا، اس کی سمجھوتہ ایکسپریس واقعے کے ساتھ گہری مماثلت ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسران ملوث تھے، کیا نریندر مودی سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کی تحقیقات بھی پٹھان کوٹ کے معاملہ کے ساتھ کریں گے؟رحمان ملک نے یہ بھی کہاکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے کئی سیاستدانوں کو را سے فنڈز ملتےہیں اوراس کےثبوت بھی موجود ہیں،پاکستانی حکومت کی دوستی کی کاوشوں کو ہمیشہ را نے سبوتاژ کیا۔