کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کسٹم نے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی، نائجیرین مسافر کے سامان سے 900 گرام آف وھائٹ ہیروئن پاﺅڈر برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈپارچر پر تعینات عملے نے نائجیریا کے شہر لاگوس جانے والے نائجیرین مسافر کے سامان سے 900 گرام آف وھائٹ ہیروئن پاﺅڈر برآمد کر لیا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔ برآمد شدہ ہیروئن پاﺅڈر کو جینز کی پینٹوں میں سلائی کر کے چھپایا گیا تھا۔ کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔