ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

کھانسی کے مرض سے اگرآپ پریشان ہیں تواس کاعلاج آپ کے کچن میں موجود ہے

datetime 8  جنوری‬‮  2016 |

نیویارک (نیوزڈیسک )موسم سرمامیں شدید سردی یاکوئی بھی ٹھنڈی چیزکھانے سے آدمی کوکھانسی کی تکلیف کاسامناکرناپڑتاہے جوکہ ایک معمولی بیماری ہے لیکن بعد میں اس کے اثرات زیادہ مضربھی ہوسکتے ہیں ۔اگراگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل ان قدرتی نسخوں کو استعمال کرکے دیکھیں جو آپ کو گھر بیٹھے آرام دلا سکتے ہیں۔
شہد، السی اور شہدکادیسی سیرپ
السی کے بیجوں کو پانی میں ابالنے سے ایک گاڑھا جیل بن جاتا ہے جس میں شہد اور لیموں کا اضافہ کھانسی میں کمی لاتا ہے۔ یہ سیرپ یا شربت کھانسی کے لیے زبردست ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ دو سے تین چائے کے چمچ السی کے بیجوں کو ایک کپ پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک پانی گاڑھا نہ ہوجائے۔ پھر اس میں تین تین، چائے کے چمچ شہد اور لیموں کے عرق کو ملائیں۔اس کے بعد ضرورت پڑنے پر چائے کے ایک چمچ کے ذریعے اسے استعمال کریں۔
چائے میں کالی مرچ مکس کرکے استعمال کریں
کالی مرچ بلغم کو حرکت میں لاکر اس میں کمی لاتی ہے۔ اس چائے کو بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ کالج مرچ اور دو چائے کے چمچ شہد کو ایک کپ میں ڈال کر اسے ابلتے ہوئے پانی سے بھردیں اور پھر اسے پندرہ منٹ تک ڈھانپ کر رکھیں۔ پھر اسے پی لیں۔ یہ نسخہ اس کھانسی کے لیے بہترین ہے جس میں بلغم بن رہا ہو جبکہ خشک کھانسی کے لیے موزوں نہیں۔
لیموں چوسنے سے کھانسی ختم ہوجائے گی
یہ سننا عجیب تو لگے مگر گھر میں عام پائے جانے والے لیموں کا ایک چوتھا حصہ لیں اس پر نمک اور کالج مرچ پاﺅڈر چھڑکیں اور چوس لیں۔ اس سے کھانسی کو فوری ریلیف ملے گا۔
گرم دودھ کااستعمال
کھانسی میں آرام کے لیے ایک اور مقبول گھریلو نسخہ ایک کپ گرم دودھ کا استعمال ہے جس میں شہد کو ملایا گیا ہو۔
بادام کااستعمال
مانا جاتا ہے کہ بادام گلے کے مسائل بشمول کھانسی سے بچا? کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے لیے چند چائے کے چمچ اچھے طرح کٹے ہوئے باداموں کو مالٹے کے جوس میں شامل کریں اور چسکیاں لے کر پی لیں یہ کھانسی میں کمی لانے کے لیے قدرتی نسخہ ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…