کراچی (نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم عدالت میں پیشی کے بعد باہر آئے تو اپنے وکیل سے ڈالر کا ریٹ پوچھتے رہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عدالت میں پیش ہونے کے بعد عدالت سے باہرڈاکٹرعاصم حسین اپنے وکیل سے ڈالر کا ریٹ پوچھتے رہے جبکہ اپنے ملازم کو گاڑی میںٹریکر لگانے کی ہدایت بھی کرتے رہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی عدالت پیشی کے موقع پر ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی مریض ہیں اور وہ خودکشی بھی کر سکتے ہیں۔