اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایرانی سفیر سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان ایرانی سفیر سے ملاقات میں مشرق وسطی کی تیزی سے بگڑ تی صورتحال اور اس کے پر امن حل پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایرانی سکالر کا سر قلم کئے جانے کے بعد تہران میں سعودی سفارت خانہ نذر آتش کر کے بعدسے دونوں ممالک میں تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اوراس کے حل کے لئے عمران خان سعودی سفیرسے ملاقات کریں گے ۔