اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے قطر سے ایل این جی قیمت پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قطر نے پاکستان کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ مختلف کمپنیوں نے پاکستان کو قطر سے کم قیمت پر ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پیشکش پی ایس او کے ٹینڈر کے جواب میں موصول ہوئی تھیں۔