اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون پولیس اہلکار پاکستانی بہو بن گئی،پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار سے شانگلہ آگئی ،فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی ۔شانگلہ کے تاسیر اللہ اور امریکی پولیس اہلکار ارما انجلی کی پہلی ملاقات فیس بک پر ہوئی ،پھر دوستی ہوئی جو جلد محبت میں بدل گئی۔نو ماہ فیس بک پر عہدو پیمان کرنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ارما تاسیراللہ کی محبت میں لاس ویگاس سے سات سمندر پار پاکستان چلی آئی۔ارما نے اسلام قبو ل کیا اور دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ،نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی،حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیاگیا۔شادی کے بعد ارما اور تاسیراللہ خوش ہیں اور گھومنے،پھرنے کیساتھ ساتھ شانگلہ میں رشتیداروں کے ہاں دعوتیں اڑا رہے ہیں۔