اسلام آباد (نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، لوئر دیر،اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ ڈی جی میٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ ڈی جی میٹ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 204 کلو میٹر زیرٍ زمین تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے 56 سیکنڈز تک محسو س کیے گئے۔واضح رہے کہ ڈی جی میٹ نے مزید زلزلوں کی پیشن گوئی کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ زمین کی پلیٹس متحرک ہیں جس کے باعث مزید زلزلے آ سکتے ہیں۔