لاہور(نیوز ڈیسک) پی پی پی نے پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بعض مبینہ غیر آئینی اقدامات بارے پارٹی کی سطح پر انکوائری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران غیر منتخب لوگوں کو ترقیاتی فنڈز کا اجراءکیا اور ان لوگوں کے ذریعے ترقیاتی کام کروائے جبکہ یہ حق منتخب لوگوں کا تھا۔