نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت اورپاکستان کے درمیان مذاکرات کی بحالی ،انڈیانے نئی شرط لگاکرحیران کردیا۔پٹھان کوٹ ائربیس پرحملے کے بعد بھارت نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے لئے جیش محمد کے سر براہ مسعود اظہر کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ پاکستانی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی گذشتہ برد دسمبر میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول نے پاکستانی مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے تین مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیاجبکہ بھارتی حکام نے اس حملے کی پوری ذمہ داری جیشٍ محمد پر عائد کی ہے۔ بھارتی حکام کا ماننا ہے کہ جیش محمد ہی کے باعث دونوں ممالک تیسری مرتبہ جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ پاکستانی حکام کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر جیشٍ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تاکہ بھارت کو مطمئن کیا جا سکے۔تاہم ابھی تک پاکستان کی طرف سے اس معاملے پرکوئی باضابطہ اعلان نہیں کیاگیاہے ۔