اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں تلورکے شکارپرپابندی سے متعلق سپریم کورٹ میں نظرثانی کے مقدمے میں معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ کیوں کہ پاکستان نے تلورکے شکارپرپابندی لگادی ہے اس لئے اب عربی شیخ پاکستان میں آکرتلورکاشکارنہیں کھیل سکتے اورنہ وہ رحیم یارخا ن میں ترقیاتی فنڈزدے رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے دلائل میں ایک انتہائی دلچسپ بیان دیاکہ اب تلورپاکستان سے اڑکربھارت جارہے ہیں اورعربی شیخ بھارت جاکران تلورکاشکارکھیل رہے ہیں اورساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈزبھی بھارت کودے رہے ہیں ۔انہوں نے عدالت میں انکشاف کیاکہ پاکستان میں تلورکے شکارپرپابندی ایک بھارتی سازش ہے اوربھارت نہیں چاہتاکہ عربی شیخ پاکستان میں آکرشکارکھیلیں اورپاکستان کوترقیاتی فنڈزدیں۔جس پرجج نے کہاکہ ایسی بے سروپاباتیں نہ کریں بلکہ اس بارے میں ثبوت پیش کریں ۔