منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی گلیمرس گرل بپاشا باسو نے بھارتی فلم انڈسٹری کے خانز کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا ،کلک کر کے پڑھیں

datetime 18  جنوری‬‮  2015 |

ممبئی۔۔۔۔۔بالی ووڈ کی گلیمرس گرل بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے خانز کے ساتھ کام کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بہت سی اداکارائیں ہیں جنہوں نے بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کیا اور پھر منظر سے غائب ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے 2001 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت عامر خان کی فلم ’لگان‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں گریسی سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، ’لگان‘ ایک تاریخی فلم ثابت ہوئی لیکن گریسی سنگھ کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں گئیں اور میں اب بھی فلم انڈسٹری میں موجود ہوں۔بالی ووڈ میں بلیک بیوٹی کے نام سے مشہور اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سی ہارر فلموں میں اداکاری کر چکی ہوں لیکن اب مزاحیہ فلم کرنا چاہتی ہوں کیونکہ عوام نے اب تک میری مزاحیہ اداکاری نہیں دیکھی ہے۔واضح رہے کہ بپاشا باسو ’راز‘، ’جسم‘، ’نو انٹری‘، ’دھوم ٹو‘، ’کارپوریٹ‘، ’ریس‘، ’بچنا اے حسینو‘ اور کریئیچر جیسی ہارر موویز میں کام کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…