بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم اداروں کو مفلوج ، ٹی وی چینلز کی نشریات کو جام کرنے کا ناپاک منصوبہ بے نقاب

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) حساس ادارے نے کراچی میں کارروائی کرکے پاکستان کے اہم اداروں کو مفلوج اور ٹی وی چینلز کی نشریات کو جام کرنے کا منصوبہ ناکام بنا کر داعش سے تعلق رکھنے والے سوفٹ ایئر انجینئر کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کےے ہیں ۔ دوسری طرف حساس اداروں نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے کراچی میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو توڑنے کی حکمت عملی تیار کر لی ۔ تین مرحلوں پر مشتمل آپریشن کو بیک وقت شروع کیا جائے گا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حساس ادارے نے خصوصی ماہرین کے تعاون سے داعش نیٹ ورک میں شامل ڈیفنس سے ایک انتہائی ماہر سافٹ ویئر انجینئر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص انتہائی خطرناک اور جدید سافٹ ویئر تیار کرکے ملک بھر کے اداروں کا نظام مفلوج کرنا چاہتا تھا اور اس نے سافٹ ویئر تیار بھی کر لیا تھا ۔ کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے نہ صرف اہم سرکاری اور عسکری اداروں کا نظام مفلوج کر دیا جاتا بلکہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے ٹی وی چینلز کی نشریات جام کرکے داعش کا پیغام نشر کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا تھا ، جو حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے سے تفتیش کے دوران گرفتار سافٹ ویئر انجینئر نے کراچی سمیت پنجاب کے شہروں میں داعش کے لےے کام کرنے والی اہم شخصیات کے نام بھی بتا دیئے ، جن کی جلد گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ دوسری جانب حساس ادارے کی ایک ٹیم نے گلشن اقبال سے بھی تین افراد کو داعش سے رابطے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ داعش نیٹ ورک انتہائی تیزی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں لڑکیوں اور خواتین میں اپنی جگہ بنا رہا ہے اور اس کام میں مختلف مذہبی شخصیات اور سماجی تنظیمیں خفیہ طور پر داعش نیٹ ورک کے فروغ کے لےے کام کر رہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک نامور مذہبی تنظیم کے کئی افراد کو حساس ادارے گرفتار کر چکے ہیں جبکہ اسی کڑی کے تحت ایک درجن سے زائد خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں اور طالب علموں کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے نے چند روز قبل گرفتار کےے جانے والے دو ملزمان کی نشاندہی پر گلشن اقبال ، یونیورسٹی روڈ ، سفاری پارک کے قریب قائم نجی یونیورسٹی پر چھاپہ مار کر تین افراد کوحراست میں لے لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے نیٹ ورک میں کام کر رہے تھے اور تینوں افراد یونیورسٹی کے طالب علم بھی بتائے جاتے ہیں ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ چند روز کے دوران ہونے والی گرفتاریوں میں سے چند دہشت گردوں کے انکشافات کے بعد حساس ادارے نے شہر میں نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد حساس ادارے نے شہر میں نیٹ ورک کے خاتمے کے لےے تین مراحل طے کےے ہیں ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں انٹرنیٹ کے ذریعے تنظیم کے مقاصد کو فروغ دینے والے افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا ، جو مختلف سماجی ویب سائٹ پر ایک دوسرے کو پیغام پہنچانے اور برین وانشگ کا کام کرتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بیرون ملک جانے والے افراد کے کوائف اکھٹے کےے جائیں گے جبکہ ان افراد کے کوائف بھی اکھٹے کےے جائیں گے جو مارے جا چکے ہیں ۔ ذرائع نے مزید کہاکہ تیسرے مرحلے میں داعش کا نیٹ ورک چلانے والے دہشت گردوں اور بھرتی سینٹروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مذہبی پروگرامات کی آڑ میں برین واشنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حساس ادارے نے بیرون ملک جانے اور مارے جانے والے افراد میں سے بیشتر کے کوائف حاصل بھی کر لےے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…