پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ ائربیس پرحملہ ،شیخ رشید کے بیان نے ہلچل مچادی

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نواز شریف نے تمام تقرریاں میرٹ پر نہیں کیں اور اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا بیورو کریٹ فواد حسین بھی میرٹ پر نہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں اگر پاکستانی ماچس ملی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے چین کو گیس نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کا سب سے پہلے بتا دیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف سے بیرونی دورہ فوری منسوخ کرکے سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا ،نواز شریف کو قوم کی آواز بننا ہو گا،ڈاکٹر عاصم کے پاس آصف علی زرداری سے متعلق ایسی کوئی معلومات نہیں ہے جیسے سوچا جا رہا ہے۔بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم بھی آصف علی زرداری کی طرح نفسیاتی مریض بن گئے ہیں،سندھ حکومت کی چابی آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو دو بڑے مسلم ممالک کی جنگ میں بڑے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور نواز شریف اپنا دورہ منسوخ کر کے دونوں ملکوں کی صلح میں کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا ،نواز شریف کو قوم کی آواز بننا ہو گا



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…