لاہور (نیوزڈیسک)داعش سے روابط ،لاہورمیںگرفتار ہونے والے کون ہیں؟انکشاف نے سیکورٹی اداروں کو چونکادیا، حساس ادارے نے کارروائی کرکے شدت پسند تنظےم داعش سے روابط کے شبہ میں مزےد 2افراد کو گرفتارکرلےا ،گرفتار ہونے والوں میں ایک آئی ٹی انجینئر ہے ۔حساس ادارے نے سوموار کے روز شام نگر اور سمن آباد سے گرفتار کئے گئے ڈاکٹر عثمان اور احسن صدیق سے تفتیش کی روشی میں گزشتہ روز اعوان ٹاﺅن اور وحدت روڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظےم داعش سے روابط کے شبہ میں طلحہ اور امجد رضوان کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ہونے والوں میںامجد رضوان آئی ٹی انجےنئر نگ کے شعبے سے وابستہ ہے ۔دونوں سے منافرت پر مبنی لٹرےچر ، لےپ ٹاپ اور متعدد ڈی وی ڈےز برآمد کرلی گئےں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے ذمہ داعش کے نےٹ ورک کو مزےد وسعت دےنے کی ذمہ دارےاں تھی ۔مبینہ دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔