کولمبو(نیوزڈیسک)پاکستان سے ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے،بھارت غضبناک،سری لنکا کو دھمکی دیدی،بھارت نے سری لنکا کو دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان سے کے ایف 17تھنڈرکی خریداری سے بازرہے -پاکستان کےساتھ معاہدہ کرنے پربھارت کی جانب سے امداد ختم کردی جائیگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا پر پاکستان سے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کی خریداری پر شدید دباﺅ بڑھا دیا۔بھارت نے سری لنکا کو پاکستان سے معاہدے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔نئی دہلی نے سری لنکا سے پاکستان کے بجائے بھارت سے تیجاس خریدنے پر اصرار کیا ہے۔ بھارت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے طیارے لیے تو 400ملین کا قرضہ روک دیں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کی دفاعی پیدوار کا اہم خریدار ہے اور باغیوں کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کئے تھے۔