پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان اکیلے ملک میں انقلاب نہیں لاسکتے،ڈاکٹر طاہرالقادری

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور۔۔۔۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور انصاف لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستانیوں کو انقلاب جھولی میں نہیں مل سکتا جبکہ میں اور عمران خان مل کر بھی اکیلے ملک میں انقلاب نہیں لاسکتے اس کے لیے جب تک قوم باہر نہ نکلے تب تک کامیابی نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، انصاف کی جنگ جاری رہے گی، چپ چاپ بیٹھنے کی بجائے انصاف کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹا¶ن کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، ٹربیونل نے بھی شہبازشریف اور پنجاب حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، شہبازشریف ٹربیونل کی رپورٹ پر مستعفی کیوں نہیں ہوتے ہم ٹربیونل رپورٹ شائع نہ کرنے پر دوبارہ ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا¶ن پر قاتلوں کی بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں کیسے گواہی دیں ہم قاتلوں کی بجائے غیرجانبدار جے آئی ٹی چاہتے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…