پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

برطانوی گلوکارہ سارہ برائٹمین کی آج کل پریشانی کیا ہے ،تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔برطانوی اوپرا گلوکارہ سارہ برائٹمین اپنی خلائی تربیت کا آغاز نہیں کر پائی ہیں جو انھیں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر جانے کے لیے ضروری ہے۔برائٹمین روس میں نو مہینوں کی ٹریننگ کے لیے روانہ ہو چکی ہیں تاہم ان کی تربیت میں ایک ہفتے کی تاخیر ہو گئی ہے۔روسی خلائی ایجنسی پراعتماد ہے کہ وہ اکتوبر میں مجوزہ دس روزہ خلائی دورے کے لیے تیار ہوں گی۔54 سالہ گلوکارہ اس سفر کے لیے تین کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کر رہی ہیں تاکہ وہ خلائی سفر پر جانے والی آٹھویں سیاح بن سکیں۔روسی سپیس ایجنسی کے سربراہ الیکسی کرانزکوف نے روسی خبررساں ایجنسی تاس کو بتایا کہ ’وہ خاندانی وجوہات کے سبب گئی ہیں اور انھوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اتوار تک واپس آ جائیں گی۔‘اطلاعات کے مطابق فینٹم آف دا اوپرا کی سٹار سارہ برائٹمین کو نزلہ ہو گیا ہے۔جمعے کو ایک بیان میں سارہ نے کہا ’اکتوبر میں میرے سفر کے اعلان کے بعد سے یہ سفر بہت ہی دلچسپ ہوگیا ہے اور میں سٹار سٹی میں اپنی تربیت کے لیے بہت پرامید ہوں۔‘سارہ برائٹمین کو 1978 میں ان کے نغمے سے شہرت ملی تھیاگر سارہ برائٹمین یہ تربیت مکمل کر لیتی ہیں اور طبی جانچ بھی کلیئر کر لیتی ہیں تو وہ دس دن تک زمین سے 418 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موسم خزاں گزاریں گی۔برائٹمین نے اپنا کریئر کی ابتدا ڈانس ٹروپ ہاٹ گوسپ کے ساتھ کی تھی اور اس کا ایک گیت ’آئی لاسٹ مائی ہارٹ ٹو اے سٹارشپ ٹروپر‘ سنہ 1978 میں بہت مقبول ہوا تھا۔اس کے بعد وہ اپنے سابق شوہر اینڈریو لائڈ ویبر کے ساتھ کئی میوزیکل میں آئیں اور بے حد مقبول ہوئیں۔انھوں نے سنہ 2012 میں جب اپنے خلائی مشن کا راز ظاہر کیا تو کہا ’یہ سفر ایک خواب ہے۔ میرا خواب ہے۔ اور اب یہ ایک حقیقت بن سکتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں جتنی بھی چیزیں کی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ اس کے متعلق پرجوش ہوں۔‘



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…