پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

مریخ سے 11 سال قبل غائب ہو جانے والا تحقیقاتی روبوٹ مل گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2015 |

لندن….. سرخ سیارے مریخ  کی سطح پر 11 سال قبل معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا جانے والا خلائی روبوٹ معلومات تو کیا حاصل کرتا خود ہی غائب ہوگیا اور اب اچانک مل گیا ہے جس سے کئی سالوں سے جاری اس کی کھوج کامیاب ہوگئی ہے۔

برطانیہ کے خلائی مشن پر جانے والے تحقیقاتی روبوٹ ’ بیگل‘ کو سرخ سیارے مریخ پر اترنا تھا لیکن جیسے ہی اس نے مریخ پر قدم رکھا وہ زمین پر موجود ریڈار سے غائب ہوگیا جس نے خلائی سائنسدانوں کو حیران اور پریشان کردیا اوروہ بیگل کے پراسرار طور پر غائب ہونے کی وجہ کی تلاش میں لگ گئے اور اس کوشش میں انہیں 11 سال کا عرصہ گزر گیا لیکن پتہ نہ چل سکا کہ بیگل کہاں گیا کیونکہ بے چارے سائنسدان  خلا میں غائب ہونے والے روبوٹ کے بارے میں یہ بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ اسے آسمان کھا گیا کہ زمین نگل گئی، اوریہ مسئلہ اس وقت حل ہوگیا جب ناسا کے ہائی ریزولیشن سے لی گئی تصاویر نے راز افشاں کیا کہ لینڈر مریخ  ہی کی سطح پر موجود ہے لیکن چونکہ اس کا نظام پوری طرح نہ کھل سکا تھا اس لیے وہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق 25 دسمبر 2003 میں مارس ایکسپریس کے ذریعے خلائی روبوٹ کو مریخ کی سطح پر اتارا گیا تھا لیکن اس کے سولر پینل پوری طرح نہیں کھل سکے جس کے باعث اس پر لگا انٹینا اپنا کام نہ کرسکا اور بیگل کو توانائی ہی نہ مل سکی جو اس کے سسٹم کو حرکت دیتی اوراس کا زمین سے رابطہ قائم ہو سکتا۔

بیگل کو تیار کرنے والی ٹیم کے ممبر مارک سمس کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیگل کی نشان دہی ہوگئی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوا کہ بیگل کے سولر پینل نہیں کھل سکے تاہم ہوسکتا ہے کہ ہائی ولاسٹی کی وجہ سے بیگل سطح سے زیادہ زور دار دھماکے سے ٹکرا گیا ہوگا جس کی وجہ سے سولر پینل نہ کھل سکے۔ یورپین خلائی ایجنسی کے مطابق 2 میٹر لمبے بیگل کی سب سے پہلے نشان دہی مائیکل کرون ٹائر نے کی  اور یوں کئی سال سے سائنسدانوں کو پریشان کردینا والا پراسرار مسئلہ حل ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…