گوجرخان (نیوزڈیسک)معروف ٹی وی اینکرریحام خان نے کہا ہے کہ چند فیصد اشرافیہ نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے ،سیاسی پارٹیوں میں چند خاندانوں کی جارہ داری ہے حکمران جماعت ووٹوں کے لحاظ سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے ، عوام کاقصور صرف یہ ہے کہ وہ انہیں ووٹ دیتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں جینٹری گرلز کالج میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہی تھیں اس موقع پر سابق خاتون اول بیگم نصرت پرویز اشرف ،ڈائریکٹر جینٹری کالج راجہ محمد حاشر ، وائس پر نسپل راجہ محمد عمیر اور میڈم نادیہ نورین نے بھی خطاب کیا ملک کے نامور مزاح نگار شاعر سید سلمان گیلانی نے اپنا کلام پیش کرکے طالبات سے خوب داد وصول کی۔ ریحام خان نے کہا کہ خواتین باصلاحیت بھی ہیں اور مردوں کے مقابلے میں عددی اعتبار سے بھی زیادہ ہیں اسی لئے خواتین کو اپنی طاقت منوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اللہ نے مردوں اور عورتوں کو یکساں زبان عطا کی عورتوں کو اپنی زبان سے اپنے حقوق کیلئے جنگ لڑنا ہوگی انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے کے لکھے ہوئے کو یاد کرنا تعلیم نہیں تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ،سوچنا اور سوچ کر مشکلات کا حل تلاش کرنا تعلیم ہے ،ڈرون اٹیک کا بٹن دبانے کیلئے صرف انگلی درکار ہوتی ہے وہ انگلی خواہ مرد کی ہویا عورت کی ،ڈرون اٹیک ہوجاتا ہے ریحام خان نے کہا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ معاملہ فہم ہوتی ہیں کیونکہ خواتین کو ہمیشہ معاملہ فہمی کا درس دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کو برا بھلا کہتے ہیں کھڑکی سے کوڑا باہر پھینکتے ہیں تو یہ محسوس کرتے ہیں کہ گندگی بہت زیادہ ہے اگر ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ باہر نہ پھینکے تو پاکستان سے گندگی کا خاتمہ ہوجائے ،چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ہم کسی کے متعلق غلط بات نہ کہے خواتین کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی دشمن خود ہیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اگر خواتین خودکو مظلوم سمجھنے لگیں گی تو ان پر روز ظلم ہوگا ،ہمیں یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے مسائل کوئی نہیں حل کرے گا بلکہ ہمیں خود اپنے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی ،اللہ نے ہمیں ماں ،بہن ،بیٹی ،بیوی کی صورت میں عزت دی ہے ہمیں اللہ کی دی ہوئی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نصرت پرویز اشرف نے کہا کہ اسلام ہمیں مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے اخلاق کا مظاہرہ کرنے کا درس دیتا ہے ،نبی پاکؐ کے اسوہ حسنہ سے بھی مسلمانوں کو اعلیٰ اخلاق کی تعلیم ملتی ہے ،پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہورہے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فروغ علم انتہائی ضروری ہے ،علم کی شمعیں روشن کرنے والے پیغمبرانہ کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے جینٹری کالج کے بہترین سسٹم کو سراہا۔
Back to Conversion Tool
ریحام خان مقرربن گئیں ،سابق وزیراعظم کی بیگم کے ہمراہ تقریب میں دھواں دھارتقریر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
حکومت کا عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان
-
گریٹ گیم(دوسرا حصہ)
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
-
یہ میچ فکس تھا؟ آئی سی سی نے بڑی انکوائری شروع کردی
-
شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
اداکارہ رمشا خان کا شادی کے فوری بعد بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد
-
موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکائونٹس کو خطرہ، الرٹ جاری
-
روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری



















































