پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں پٹواریوں کی سختی آگئی

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کی احتساب عدالت نے مالی بدعنوانی میںمبینہ طور پر ملوث ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل دار ملک عبدالرشید اور پٹواری ملازم حسین کے خلاف تفتیش مکمل ہونے پر 14 دن کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ہفتہ کے روز مذکورہ ملزمان کو احتساب عدالت کی جج زرقیش ثانی کے سامنے پیش کیا گیا اس موقع پر نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل ہو چکی ہے جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو 14دن کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کی جانب سے ملزمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائزاستعمال اور1976 کنال قیمتی اراضی نیوی خاندانوں کےلئے فلاحی تنظیم (این ایف آر او)کو2010میںسابق صوبائی وزیر مال سید مرید کاظم اور محکمہ مال کے دیگر افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی طو رپرسرکاری زمین کودوسرے علاقہ منتقل کردیا تھاجس میں خیبرپختونخوا محکمہ ریونیوکے آفیسرز اور اہلکاروں نے بھی غیرقانونی طریقے سے182کنال زمین اپنے نام منتقل کرکے حاصل کی ہے علاوہ ازیں ملزم ملک عبدالرشید تحصیلدار نے اپنے نام11کنال2مرلہ غیرقانونی اراضی جبکہ پٹواری ملازم حسین نے4کنال16مرلے غیرقانونی اراضی اپنے نام کی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…