ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

تاج محل سے دوگنا بڑے تاج عریبیہ کی تعمیر کا کام رواں برس دبئی میں شروع ہوگا

datetime 2  جنوری‬‮  2016 |

دبئی (نیوز ڈیسک ) تاج محل سے دوگنا بڑے تاج عریبیہ کا تعمیراتی کام رواں برس دبئی میں شروع ہو جائے گا۔ دبئی میں ایسا شاہکار تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جس کے آگے تاج محل کی شان و شوکت بھی ماند پڑ جائے گی۔ یہ نئی عمارت “تاج عریبیہ” کہلائے گی جو تاج محل سے دو گنا بڑی ہوگی۔ 20 ایکڑ پر محیط تاج عریبیہ کی شاندار عمارت فیلکن سٹی آف ونڈرز میں تعمیر کی جائے گی۔ بھارت نے تاج عریبیہ کو تاج محل کی نقل قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے تاہم پراجیکٹ تخلیق کرنے والی کمپنی لنکس گلوبل گروپ کا کہنا ہے تاج عریبیہ تاج محل کی نقل نہیں بلکہ اس سے دو گنا بڑی ایسی عمارت ہوگی جس کی منفرد اور لاثانی خصوصیات دنیا کو حیران کر دیں گی۔ عمارت میں فائیو سٹار ہوٹل ، اپارٹمنٹس ، دکانیں ، بوتیک ، آرکیڈ اور ضیافت خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ تاج عریبیہ کی ایک منفرد خوبی یہ ہوگی کہ مخصوص روشنیوں کے استعمال سے رات کے وقت یہ چاندنی میں نہایا نظر آئے گا اور اس کے دمکتے ہوئے حسن کا نظارہ کئی میلوں سے بھی کیا جاسکے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…