جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

تارکین وطن ہوشیار ہوجائیں! ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری ،وزارت خارجہ کاکردار ختم

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تارکین وطن ہوشیار ہوجائیں! ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری ،وزارت خارجہ کاکردار ختم، حکومت نے نئی ڈی پورٹ پالیسی کے تحت وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی اختیار واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔ نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ اب ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی مجاز نہیں ہوگی بلکہ سفارت خانوں میں موجود نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز ایمرجنسی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جاری کریں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق اگر بیرون ملک مقیم کسی شخص کے پاس شناختی کارڈ یا پاسپورٹ موجود نہیں یا وہ زائد المیعاد ہوچکے ہیں تو سفارت خانے میں موجود نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز اس حوالے سے براہ راست وزارت داخلہ کو خط لکھیں گے جس کے بعد وزارت داخلہ متعلقہ اداروں سے ان افراد کی تصدیق کرنے کے بعد ان افراد کو ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کرنے کی اجازت دے گی۔ ان افراد کی پاکستان واپسی پر ایف آئی اے کی ٹیم ان سے تفتیش کرے گی کہ یہ افراد قانونی یا غیر قانونی طور پر ملک سے باہر گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کا اختیار وزارت خارجہ کے پاس تھا تاہم ملائیشیا، قطر اور سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی اس معاملے میں پھنس گئے تھے جس کے بعد حکومت نے یہ اپنی پالیسی میں تبدیلی کر کے یہ اختیار وزارت داخلہ کو دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…