اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں خواندگی کی شرح کے نئے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ ملک میں سب سے زیادہ پڑھا لکھا صوبہ پنجاب ہے، لیکن سندھ اس کے بالکل قریب ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے مرد سندھ میں اور سب سے زیادہ پڑھی لکھی خواتین پنجاب میں ہیں، وفاقی حکومت کے سینیٹ میں جمع کردہ جواب کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 59اعشاریہ98 یا تقریباً ساٹھ فی صد ہے۔ پاکستانی مردوں میں خواندگی کی شرح 71اعشاریہ29 فی صد اور خواتین میں 48اعشاریہ35 فیصد ہے۔ پنجاب میں شرح خواندگی 61اعشاریہ77 فیصد ہے۔ پنجاب کے مردوں میں سے 70اعشاریہ40 اور خواتین میں سے 53اعشاری فیصد خواندہ ہیں۔ سندھ میں شرح خواندگی 61اعشاریہ38 فیصد ہے، یہاں مردوں میں تعلیم کی شرح 73اعشاریہ05 فی صد ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ سندھ کی خواتین میں سے 48اعشاریہ19 فیصد خواندہ ہیں۔
خیبر پختوانخوا میں شرح خواندگی 53اعشاریہ16 فیصد ہے۔ مردوں میں تعلیم کا تناسب 72اعشاریہ08 تک پہنچ چکا ہے لیکن صرف 35اعشاریہ06 فیصد خواتین تعلیم یافتہ ہیں۔ بلوچستان میں شرح خواندگی بڑھتی ہوئی 51اعشاریہ84 فیصد ہو چکی ہے۔ یہاں مردوں میں شرح خواندگی 70اعشاریہ30 اور خواتین میں صرف 28اعشاریہ70 فیصد ہے۔
پاکستان میں شرح خواندگی کے اعدادوشمارسامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































