جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں نئے سال کااستقبال

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک)امن کی امیدوں اور خوشحالی کی تمناؤں کے ساتھ پاکستان میں نئے سال کا استقبال،کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں جشن،، منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں جشن منایا جارہا ہے اور آتش بازی کی جارہی ہے،کئی جگہ پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔کراچی میں سی ویو، پورٹ گرینڈ، فائیواسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد سمیت شہر بھر میں جگہ جگہ آتش بازی کی جارہی ہے اور مرد و خواتین کاروں، موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار ہو کر نئے سال کا جشن منانے نکل آئے ہیں] کئی مقامات پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔لاہور میں بحریہ ٹاؤن میں نئے سال کا جشن منانے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اس کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر لوگ نئے سال کو منانے کیلئے نکل آئے ہیں اور بارہ بجتے ہی شہر پٹاخوں اور ہوائی فائرنگ کی آواز سے گونجنے لگا،آتش بازی سے ماحول جگمگااٹھا۔شیخوپورہ میں نئےسال کی آمدپرمختلف علاقوں میں آتش بازی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔شیخوپورہ کے ریگل چوک پر پیپلزپارٹی کے رہنماکاشف عارف نےنئےسال کاکیک کاٹا،سال نوکی آمد پررہنمامسلم لیگ(ن)ندیم کاظمی کی رہائش گاہ پرمحفل میلاد منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔پشاور میں نیو ایئر نائٹ پر نوجوان سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے بارہ بجتے ہی گانوں پر رقص کیا۔پشاور پولیس کی جانب سےنیو ائیرنائٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔فیصل آباد میں نئےسال کی آمد پر نوجوان اورمنچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پرآگئی،جڑانوالہ روڈ پرنوجوانوں نے گاڑیوں پر ہلہ گلہ کیا اور مختلف گانوں پررقص کیا۔نئے سال کا جشن ضرور منائیں لیکن گولیاں نہ چلائیں، ہلڑ باز باز آجائیں،سیکیورٹی سخت ہے، انتظامیہ ہلڑبازی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ون ویلنگ، بغیر سائلنسر کی موٹرسائیکل اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو دھرلیا جائے گا،سال کی پہلی رات حوالات میں گزرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…