پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سال 2015ء4 میں دنیا کے امیر ترین کھلاڑی

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) دو ہزار پندرہ میں سب سے زیادہ دولت سمیٹنے والے کھلاڑیوں میں باکسر فلائیڈ مے ویدر سرفہرست رہے۔ فٹ بالرز میں کرسٹیانو رونالڈو اور ٹینس اسٹارز میں راجر فیڈرر سب سے زیادہ مالدار کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔ ٹاپ ٹوینٹی امیر ترین کھلاڑیوں میں کوئی کرکٹر جگہ نہ بنا سکا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق دو ہزار پندرہ میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری میں فلپائن کے مینی پیکاؤکو شکست دے کر دنیا کے سب سے امیر ترین کھلاڑیوں کو مات دے دی۔ مے ویدر کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والے پیکیاو بھی گھاٹے میں نہیں رہے اور دوسرے دولت مند ترین کھلاڑی بن گئے۔فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو فہرست میں تیسری جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ ان کے حریف لیونل میسی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پانچویں پوزیشن پر سب سے زیادہ ٹینس گرینڈ سلام جیتنے والے راجر فیڈرر براجمان ہوئے۔ گالفر ٹائیگر ووڈز فہرست میں نویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ ٹینس کے عالمی نمبر ون نوواک جکووچ تیرہویں پوزیشن پر آ گئے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ دنیا میں دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کرکٹ کا کوئی کھلاڑی پہلی بیس پوزیشنز میں جگہ نہ بنا سکا۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں تئیسویں پوزیشن حاصل کر سکے۔ روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کی فہرست میں چھبیسویں پوزیشن حاصل کر کے خواتین میں سب سے زیادہ دولت مند رہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…