ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

محمدعامر کی واپسی،جاویدمیاندادکے موقف نے سب کوچونکادیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)محمدعامر کی واپسی،جاویدمیاندادکے موقف نے سب کوچونکادیا، اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پیسر محمد عامرکو ٹیم میں لانے کی کوششوں پر سابق کپتان جاوید میانداد سخت برہم ہیں، انھوں نے کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑی کو دوبارہ موقع دیکرپاکستان کی عزت داو¿ پرلگائی جارہی ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میانداد نے کہاکہ محمد عامرکوکھیلنے کے مواقع فراہم کرکے ہم دنیا کوآخرکیا پیغام دے رہے ہیں؟اگر ہم نے اب سخت موقف نہیں اپنایا تو پھر ہرکھلا ڑی اس طرح کی حرکت کریگا، اسے معلوم ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ سزا ہی ملے گی جو پوری کرکے دوبارہ میدان میں ا?جائینگے، سابق قومی کپتان نے کہاکہ سزا یافتہ کرکٹرکو موقع دیکر ہم 18کر وڑ عوام کی عزت داو¿ پر لگار ہے ہیں، اگر عامر قومی اسکواڈ کاحصہ بن بھی جاتے ہیں اوردورے کیلیے متعلقہ ملک کے سفارتخانے نے ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا تو اس سے بھی دنیا بھر میں ملک وقوم کی سخت سبکی ہوگی، پی سی بی کے سابق ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ ہم دنیامیں عامرکے حوالے سے انتہائی غلط پیغام دے رہے ہیں، میں پیسرکیخلاف نہیں لیکن اس نے غلطی کی جس کی سزا بھی ملی،اب عامرکوکرکٹ سے دور ہو جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…