لندن(نیوزڈیسک)کستان کے مدارس کو سب سے زیادہ سعودی عرب اور ایران مالی امداد دیتے ہیں۔ ان مدارس کو جنوبی افریقہ، امریکہ، قطر،برطانیہ، کویت، یو اے ای، تھائی لینڈ،ترکی اور یورپ کے چند ممالک سے بھی امداد دی جاتی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے 172اور ایران84مدارس کی مالی امداد کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مالی امداد فیصل آباد میں واقع مدارس کو دی جاتی ہے۔ لاہور اور جھنگ میں واقع مدارس کو بھی امداد کا بڑا حصہ دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ امداد پنجاب کے مدارس کو دی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ملک کے 300مدارس سے اکٹھے کئے گئے ہیں