اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سیاست کو انصاف کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ‘ شہباز شریف

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
(FILES) In this picture taken January 30, 2008, Shahbaz Sharif, brother of former Pakistani prime minister and opposition leader Nawaz Sharif, addresses a press conference in Karachi. A Pakistani anti-terrorism court has acquitted former prime minister Nawaz Sharif's brother of murder, clearing the way for him to contest a by-election, court officials said March 1, 2008.The murder charges were brought against Shahbaz Sharif after the military toppled the government of Nawaz Sharif in a military coup in October 1999. Then-general Pervez Musharraf, who took over as president after the coup, sent the industrialist family into exile a year later. Nawaz Sharif returned to Pakistan late last year to take part in national elections on February 18. AFP PHOTO/Rizwan TABASSUM/FILES (Photo credit should read RIZWAN TABASSUM/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کو انصاف کے راست میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ،لاہور بچی زیادتی کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ڈی این اے ٹیسٹ فرانزک لیب بھجوا دیئے، کیس میں کسی صورت سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگیجبکہ حافظ آباد واقعہ کی انکوائری کیلئے بھی کمیٹی بنا دی اگر زمیندار کا جرم ثابت ہوا تو اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی ، خدمت کارڈ پروگرام پنجاب بھر کے 36اضلاس میں بیک وقت نافذ العمل ہو گا جس کے تحت معذوروں اورنابینا افراد کو ہرتین ماہ بعد 3600روپے دیئے جائیں گے اور مجموعی طور پرخدمت کارڈ سے 2لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں خدمت کارڈ پروگرام کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ و وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ،چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، صوبائی وزراءملک ندیم کامران اور حمیدہ وحید الدین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے خدمات کارڈ پروگرام متعارف کرادیا جس سے صوبے کے 2لاکھ خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ خدمت کارڈ پروگرام پورے پنجاب میں نافذالعمل ہوگا جس کے تحت معذوروں اورنابینا افراد کو ہرتین ماہ بعد 3600روپے دیئے جائیں گے اور مجموعی طور پرخدمت کارڈ سے 2لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ خدمت کارڈ پروگرام کے لئے 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، خصوصی افراد کا پاکستان پراتنا ہی حق ہے جتنا عام آدمی کا، خدمت کارڈ کا مقصد خصوصی افراد کو اپنے پاں پر کھڑا کرنا ہے کیوں کہ خصوصی افراد بھی عظیم پاکستانی ہیں۔اس پروگرام کا کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہے ۔خصوصی افراد معاشرے کے ایک عام شہری جیسی حیثیت رکھتے ہیں تاہم وہ معاشرے میں اتنا حصہ نہیں ڈال سکتے جس پر حکومت کا فرض ہے کہ ان کی معاونت کریں اور ان کا ہاتھ بٹائیں۔ ا س پروگرام کے ذریعے ایسے سپیشل افراد جو اہلیت رکھتے ہیں انہیں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے تربیت دی جائے گی اور وزیراعلی پنجاب خود روزگار پروگرام کے تحت بلا سود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس وقت پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد بچوں اور بچیوں کو 16 ارب روپے کے کثیر فنڈ سے انجینئر ¾ ڈاکٹرز ¾ فلاسفرز اور دانشور بنا رہی ہے جس کے روح رواں ڈاکٹر امجد ثاقب ہیں جو اگلے ایک سال میں استعداد کو 2 لاکھ تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں خدمت کارڈ کے اجراءکیلئے شفاف طریقے سے کام کیا جا رہا ہے جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ڈیٹا لینے میں مدد حاصل کی گئی تاکہ ہر مستحق اور غریب افراد تک رسائی ممکن ہو سکے۔ بی آئی ایس پی میں ماضی کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کیلئے نادرا کام کر رہا ہے ۔وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ سیاست کو انصاف کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ لاہور میں طالبہ سے زیادتی کے واقعہ میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایماندار افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ فرانزک لیب میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔ افسوس کا مقام ہے کہ ایسے واقعات کی آڑ میں پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اگر ملزم گرفتار نہ کئے جاتے تو اس طرح کے الزامات لگائے جاتے لیکن پنجاب حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور کیس میں کسی صورت سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ حافظ آباد کے علاقہ میں ہونیوالے واقعہ کی انکوائری کیلئے بھی کمیٹی بنا دی ہے اور اگر اس میں زمیندار کا جرم ثابت ہوا تو اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…